ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول کی میر معلمہ صادقہ مرزانی کو بہترین استاد کا خطاب

مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول کی میر معلمہ صادقہ مرزانی کو بہترین استاد کا خطاب

Sat, 10 Sep 2016 20:49:26    S.O. News Service

بھٹکل:۱۰/ستمبر (ایس او نیوز) مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول کی میر معلمہ محترمہ صادقہ مرزانی کو 8نومبر بروز جمعرات کو منعقدہ یوم اساتذہ کے پروگرام میں تعلقہ کی بہترین استانی کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔ موصوفہ سال 1981میں بطور استاد کے ہائی اسکول میں اپنی خدمات کی شروعات کرتے ہوئے  35سالوں سے مرڈیشور نیشنل ہائی اسکول میں بطور انگریزی استاد کے تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں ، انتظامیہ نے انہیں سال  2014میں ہائی اسکول کی میر معلمہ کے طورپر نامزد کیا۔ محترمہ صادقہ مرزانی کا تعلق کمٹہ سے ہے، اور ابتدائی تعلیم بھی کمٹہ کی نرملہ کانونٹ اسکول سے حاصل کرنے کے بعد بالگا کالج سے انٹر اور بی،اے ، بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ۔ محترمہ کو ایوارڈ ملنے پر انتظامیہ ، اساتذہ ،غیر تدریسی عملہ اور شہر کے معززین نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: